پہلا ون ڈے؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کا فیصلہ

Hamza Ali
0

پہلا ون ڈے؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کا فیصلہ

کراچی: سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔

قومی ٹیم میں لیگ اسپنر اسامہ میر نے ون ڈے میں ڈیبیو کیا ہے جبکہ مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کپتان، ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی نے شان مسعود کو میچ نہ کھلانے کا فیصلہ کیا۔

قبل ازیں، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل گئی ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوگئی تھی۔

پاکستان ٹیم

فخر زمان، امام الحق، کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، حارث سہیل، سلمان آغا، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، حارث رؤف، نسیم شاہ۔

نیوزی لینڈ ٹیم

فن ایلن، ڈیون کانوے، کپتان کین ولیمسن، ڈیرل مچل، وکٹ کیپر ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر، ہنری شپلی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)