کراچی میں کیٹل شو کے دوران موٹرسائیکل چوری کی بڑی واردات

Hamza Ali
0

 کراچی: کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہونے والے کیٹل شو کے دوران نصف درجن سے زائد موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔

کراچی: کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہونے والے کیٹل شو کے دوران نصف درجن سے زائد موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔  موٹرسائیکل چرانے والے گروہ نے سخت سیکورٹی کے باوجود کراچی کے حسن اسکوائر پرواقع ایکسپو سینٹر میں پارک متعدد موٹرسائیکلیں چرا لیں۔ چوری کے وقت ایکسپو سینٹر میں کیٹل شو جاری تھا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 7 افراد موٹرسائیکل چوری کی رپورٹ درج کرانے تھانے آچکے ہیں۔ ایکسپو سینٹر کی سیکورٹی نجی سیکورٹی کمپنی کے سپرد ہے۔ موٹرسائیکلوں سے محروم ہونے والے افراد نے مقدمات درج کرائے تو اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل تفتیش کرے گا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی موٹرسائیکلیں دوسری جگہ کھڑی کردی گئیں تھیں جو مالکان کے حوالے کردی گئی ہیں۔ واقعے کی تفتیش کے لیے ایکسپو سینٹر میں تعینات سیکیورٹی گارڈز کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا جبکہ وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جائے گی۔علاقہ پولیس اپنے طور پر واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

موٹرسائیکل چرانے والے گروہ نے سخت سیکورٹی کے باوجود کراچی کے حسن اسکوائر پرواقع ایکسپو سینٹر میں پارک متعدد موٹرسائیکلیں چرا لیں۔ چوری کے وقت ایکسپو سینٹر میں کیٹل شو جاری تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 7 افراد موٹرسائیکل چوری کی رپورٹ درج کرانے تھانے آچکے ہیں۔ ایکسپو سینٹر کی سیکورٹی نجی سیکورٹی کمپنی کے سپرد ہے۔ موٹرسائیکلوں سے محروم ہونے والے افراد نے مقدمات درج کرائے تو اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل تفتیش کرے گا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی موٹرسائیکلیں دوسری جگہ کھڑی کردی گئیں تھیں جو مالکان کے حوالے کردی گئی ہیں۔ واقعے کی تفتیش کے لیے ایکسپو سینٹر میں تعینات سیکیورٹی گارڈز کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا جبکہ وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جائے گی۔علاقہ پولیس اپنے طور پر واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)