کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے 4 وکٹیں کھو کر 183 رنز بنالیے

Hamza Ali
0



 کراچی: سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنالیے۔

تیسرا روز

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 پر دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو 29 رنز کے اضافے کے بعد اوپنر امام الحق جلد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 83 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق 19، شان مسعود 20 جبکہ کپتان بابراعظم بھی 24 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری اور اعجاز پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرا روز

قبل ازیں، نیوزی لینڈ نے اپنی بقیہ اننگز 309 رنز 6 وکٹوں پر شروع کی لیکن اش سودھی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کھانے کے وقفے کے بعد اعجاز پٹیل 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میٹ ہینری 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)