کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن کچھ دیر بعد واپس

Hamza Ali
0

 کراچی: شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن کچھ دیر بعد واپس لے لیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نوٹی فکیشن پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو فیصلہ واپس لیتے ہوئے نیا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

نہوں نے کہا کہ میرے نوجوان باشعور ہیں، اپنا اور دوسروں کے اہل خانہ کا احترام اور خیال رکھیں گے، امید ہے کہ نیا سال سیلاب متاثرین کی بحالی، ملک میں جمہوریت اور معیشت کی مضبوطی کا سال ہوگا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی تھی تاہم وزیراعلیٰ کے حکم پر فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اب حالات بہتر ہیں ہم نے تفریحی مقامات پر پابندی نہیں لگائی، شہری نئے سال کا جشن مناسکتے ہیں،  مجھے امید ہے کہ میرے نوجوان ڈبل سواری پر پابندی کے خاتمے کے فیصلے کا احترام کریں گے، نوجوان نئے سال کی خوشیاں خوب منائیں لیکن ایک دوسرے کے احترام اور عزت کے ساتھ منائیں، مجھے امید ہے کہ کوئی بھی نوجوان ون ویلنگ یا اسلحے کی نمائش نہیں کرے گا۔

نہوں نے کہا کہ میرے نوجوان باشعور ہیں، اپنا اور دوسروں کے اہل خانہ کا احترام اور خیال رکھیں گے، امید ہے کہ نیا سال سیلاب متاثرین کی بحالی، ملک میں جمہوریت اور معیشت کی مضبوطی کا سال ہوگا۔

Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)