امریکی فوج کا لڑاکا طیارہ رن وے پر گر کر تباہ، ویڈیو وائرل

Hamza Ali
0

  واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی جنگی طیارہ عمودی لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

طیارہ زمین بوس ہوتے ہی مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں آگ بھی بھڑک اُٹھی۔ کچھ دیر بعد ویڈیو میں ہی پائلٹ کو بھی پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر بحفاظت اترتے دیکھا گیا۔  امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا جس نے طیارہ گرنے سے قبل پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کا طیارہ ایف-35 بی نیول ایئر اسٹیشن ٹیکساس میں کچھ دیر ہوا میں معلق رہنے کے بعد اچانک زمین بوس ہوگیا۔

طیارہ ہوا میں اتنی دیر معلق رہا کہ وہاں موجود لوگوں کو ویڈیو بنانے کا موقع مل گیا۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

طیارہ زمین بوس ہوتے ہی مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں آگ بھی بھڑک اُٹھی۔ کچھ دیر بعد ویڈیو میں ہی پائلٹ کو بھی پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر بحفاظت اترتے دیکھا گیا۔

امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا جس نے طیارہ گرنے سے قبل پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)