بن بلائے شادی کا کھانا کھانے پر طالبعلم کو برتن دھونے پڑ گئے، ویڈیو وائرل

Hamza Ali
0

 دہلی: بھارت میں بن بلائے شادی کا مہمان بن کر کھانا کھانے والے طالب علم کو بطور سزا برتن دھونا پڑ گئے۔

Indian News


بھارتی ریاست  مدھیہ پردیش میں ایم بی اے کا  طالب علم  بن بلایا مہمان بن کرکھانا کھانے ایک شادی میں پہنچ گیا۔ شادی کی تقریب کے منتظمین کو جب پتا چلا کہ وہ نہ دلہن اور نہ دلہا والوں کا مہمان ہے بلکہ کوئی اجنبی ہے تو انہوں نے بطور سزا طالب علم سے برتن دھلوائے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں طالب علم کو برتن دھوتے اور ویڈیو بنانے والے کو سوال جواب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو بنانے والے شخص کے سوال پر طالب علم نے بتایا کہ وہ مقامی تعلیمی ادارے کے ہوسٹل میں مقیم ہے۔ برتن دھونے سے متعلق طالب علم کا کہنا تھا کہ کھانا کھایا ہے تو برتن تو دھونے پڑیں گے۔


سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے طالب علم کو کھانے کھانے پر سزا دینے کیخلاف غصے کا اظہارکیا اور اسے انسانیت سے گری ہوئی حرکت قرار دی

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)