چیف جسٹس نے ارشد شریف قتل کا از خود نوٹس لے لیاArshad sharif death notice supreme court

Hamza Ali
0

  اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے معاملے کا از خود نوٹس لے لیا۔

Arshad sharif death notice supreme court

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس کا ٹرائل پاکستان میں ہوسکتا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ارشد شریف کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری انفارمیشن، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے کو آج ہی طلب کرلیا ہے۔ کیس کو آج ساڑھے بجے سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ ارشد شریف قتل کیس میں ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔  واضح رہے کہ ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے واقعے کے بعد سے سپریم کورٹ کا انسانی حقوق سیل معاملے کی تحقیقات کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایف یو جے کا چیف جسٹس سے ارشد شریف قتل کیس کا ازخود نوٹس کا مطالبہ

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں صحافیوں اور عوام میں ارشد شریف کے قتل پر شدید تشویش اور غم و غصہ تھا۔ ملک بھر کے عوام کی جانب سے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)