کراچی ٹیسٹ کا پہلا روز: قومی ٹیم 304 رنز پر آل آوٹ

Hamza Ali
0

 قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 304 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 304 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔  پہلا روز  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 18 مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود 30، اظہر علی 45 جبکہ سعود شکیل 23، محمد رضوان 19، فہیم اشرف 4، نعمان علی 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتاب بابراعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ رن آؤٹ ہوگئے۔  انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد اور جیک لیچ نے 2،2 جبکہ اولی روبنسن، مارک ووڈ، اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔  قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بڑا ہدف رکھیں تاکہ انہیں پریشر میں لایا جاسکے۔  بابراعظم نے مزید کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں محمد وسیم جونیئر ڈیبیو کر رہے ہیں، اس کے علاوہ اظہر علی، نعمان علی اور شان مسعود کو بھی پیلنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔  اس موقع پر انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاہم کوشش ہوگی پہلے سیشن میں جلد وکٹیں لیکر پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کریں۔  دوسری جانب انگلش ٹیم کے اسپنر ریحان احمد آج ڈیبیو کریں گے۔  پاکستان کا اسکواڈ  کپتان بابراعظم، شان مسعود، اظہر علی، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، آغا سلمان سعود شکیل، فہیم اشرفم، نعمان علی، محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد شامل ہیں۔  انگلینڈ کا اسکواڈ  کپتان بین اسٹوکس، بین ڈکٹ، زیک کرولی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس، ریحان احمد، اولی روبنسن، جیک لیچ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

پہلا روز

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 18 مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود 30، اظہر علی 45 جبکہ سعود شکیل 23، محمد رضوان 19، فہیم اشرف 4، نعمان علی 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتاب بابراعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ رن آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد اور جیک لیچ نے 2،2 جبکہ اولی روبنسن، مارک ووڈ، اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بڑا ہدف رکھیں تاکہ انہیں پریشر میں لایا جاسکے۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں محمد وسیم جونیئر ڈیبیو کر رہے ہیں، اس کے علاوہ اظہر علی، نعمان علی اور شان مسعود کو بھی پیلنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاہم کوشش ہوگی پہلے سیشن میں جلد وکٹیں لیکر پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کریں۔

دوسری جانب انگلش ٹیم کے اسپنر ریحان احمد آج ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، شان مسعود، اظہر علی، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، آغا سلمان سعود شکیل، فہیم اشرفم، نعمان علی، محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد شامل ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان بین اسٹوکس، بین ڈکٹ، زیک کرولی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس، ریحان احمد، اولی روبنسن، جیک لیچ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)